Jan 25, 2020 05:31 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan's economic situation needs to be evaluated, Firdous Aashiq
اسلام آباد، پاکستان کے معاشی حالات کا جائزہ لینا ضروری ہے، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں جاں بحق کیمرہ مین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔پاکستان کے معاشی حالات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ جاں بحق کیمرہ مین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو پندرہ ماہ کے دوران مسائل ورثے میں ملے، انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ کیمرہ مین کے بھائی کو وزارت اطلاعات میں نوکری دی جائے گی۔ وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم میں ان کی فیملی کے لیے گھرکا بندوبست بھی کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات کا جائزہ لینا ضروری ہے، جاں بحق کیمرہ مین کی فیملی کودس لاکھ روپیہ دیں گے۔ جاں بحق کیمرہ مین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ترکی میں آنے والے زلزلے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، مصیبت کی گھڑی میں ترکی عوام کیساتھ ہیں۔ وہاں کی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔