خیرپور،لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی
لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کے سبب ریلوے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی تاہم بعد ازاں ٹریک مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بزنس ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی آرہی تھی کہ روہڑی کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے باعث 500 میٹر تک ٹرین کے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔
اپ ڈاؤن ٹریک بلاک ہونے سے سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ خیبر ایکسپریس کو خیرپور اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔
بزنس ایکسپریس بوگی پٹٹری سے اترنے کے باعث ویرانے میں کھڑی ہے جس کے باعث مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ بوگی کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے لوکوشیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی گئی ہے۔ ٹریک مرمت کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کر دی گئی۔