Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2020 03:09 pm views : 232

Location : Domestic place

Rawalpindi- PM Imran, Usman Buzdar are not going anywhere: Sheikh rasheed
  • Urdu

راولپنڈی،اپنے چار پراجیکٹس مکمل کرکے جلسہ کرکے سیاست چھوڑ دوں گا، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں عمران خان اور عثمان کہیں نہیں جارہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سے غلطی کوتاہیاں ہوئیں لیکن کوئی عمران خان کی دیانتداری پر انگلی نہیں اٹھاسکتا، ای سی سی میں آٹے کے ایکسپورٹ کرنے کی مخالفت کی، غریب کمزور اور امیر طاقتور ہورہا ہے، بدمعاشی کی سیاست کی نہ ہی قبضے کی سیاست کی، ناراض اتحادی بھی ہم سے راضی ہوجائیں گے۔
ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شریفوں اور زرداریوں کوخطرہ ہے، ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں نے نوچاہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا عمران خان اور بزدار کہیں نہیں جارہے، عمران خان کی ایمانداری کی میں قسم کہا سکتاہوں۔ عمران خان دیانتدار ہے۔ عثمان بزدار5 فروری کو لال حویلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جلسے میں شریک ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا ملک میں سب سے زیادہ زیادتی ووٹرز کے ساتھ ہوتی ہے، عمران خان لاہور جارہے ہیں وہاں سے اچھی خبریں آئیں گی۔ جہانگیر ترین اور خسروبخیار چینی کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ان کے علاوہ بھی چینی کا ملک میں بہت بڑا مافیا ہے۔  مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیاہے اس کو قابو کریں گے، مہنگائی عمران خان کی حکومت میں ختم ہوگی۔
تقریب کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے چار پراجیکٹس مکمل کرکے جلسہ کرکے سیاست چھوڑ دوں گا، پراجیکٹ مکمل ہونے پرسیاست چھوڑ کرتعلیم کے سیکٹرمیں کام کروں گا۔ ناراض اتحادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ناراض اتحادیوں ایم کیو ایم اور ق لیگ کو منا لیں گے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، غلط افواہیں پھیلائیں جارہی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کرپٹ ہوگا عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں ہو گا، 5 فروری کوعمران خان لال حویلی میں جلسہ کریں گے، میں نے کیبنٹ میں ڈٹ کے مخالفت کی کہ آٹا ایکسپورٹ نہ کریں، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی، پرائس کنٹرول کرنے کے لیے منتخب افراد کی کمیٹی ہونی چاہیے۔

Recent News

Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved