Jan 26, 2020 08:24 pm
views : 242
Location : Jacobabad/Gwadar
Karachi- Sindh rangers seized indian gutka cigarettes,PCG seized narcotics in gwadar,worth million of rupees
جیکب آباد،رینجرز کی کارروائی، کسٹم پیڈ اشیاء برآمد،سامان کسٹم کے حوالے کردیا
پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء جس میں انڈین گٹکا اور سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والے ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران انڈین گٹکااور سگریٹ بر آمد کرلیے گئے جس کی مالیت تقریباَ 68لاکھ 5ہزار روپے ہے،برآمد کیا گیا انڈین گٹکا اورسگریٹ کی تفصیلات درج ذیل ہے، برآمد کیا گیا انڈین گٹکا اور سگریٹ کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دورانِ چیکنگ جنرل ایریا گٹی ڈورگوادربوریوں میں چھپائی گئی2,100 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ منشیات کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ،3,255ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔