Jan 27, 2020 11:19 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- Black day: Kashmiris observe India's Republic Day with protests around the world
مظفرآباد، بھارت کے یوم جمہوریہ پر کنٹرول لائن کی دونوں جانب احتجاج
ضلع نیلم، پونچھ، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی، کوٹلی آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔
یومِ سیاہ کا سب سے بڑا مظاہرہ آزادی چوک مظفرآباد میں ہوا جس میں حکومتی عہدیداران سمیت سیاسی سماجی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، اس موقع پر احتجاج کے شرکاء نے فضا میں سیاہ غبارے بھی چھوڑے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اس موقع پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، 70 سال سے مقبوضہ کشمیرمیں غیرجمہوری طریقہ اپنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین مقبوضہ کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں، کشمیریوں کو شامل کرکے مسئلہ کشمیر پر سہہ فریقی مذاکرات ہونے چاہییں۔