مٹیاری،رشتے کے تنازع پر 6 افراد کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق سندھ کے شہر مٹیاری میں رشتے کے تنازع پر بروھی برادری کے گروپ نے رند برادری کے 6 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجاتا اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دو سال قبل رند برادری کے نوجوان مرتضیٰ نے بروھی برادری کی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی جس کے بعد سے دونوں برادریوں میں کشیدگی تھی۔