Jan 27, 2020 11:33 pm
views : 238
Location : Different Places
Lahore- Tally of suspected China virus cases in Pakistan rises to five
اسلام آباد، پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی
این آئی ایچ تمام مریضوں کے سیمپل ہانک کانگ لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے ہیں، 24 سے 48 گھنٹوں میں رپورٹس آنے کے بعد ہی علاج کا آغاز کیا جاسکے گا، تمام مشکوک مریضوں کو آئیسولیشن اور انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
ادھر لاہور کے سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو مکمل حفاظتی لباس پہنا دئیے گئے ہیں۔ حفاظتی لباس میں ماسک، گلوز اور گوگلز بھی شامل ہیں۔ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں کرونا وائرس کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر سلیم چیمہ کا کہنا تھا کہ حفاظتی لباس مہیا کرنے کا مقصد ڈاکٹرز و دیگر عملے کو مہلک وائرس سے بچانا ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کرونا وائرس سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ ۔ کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بارڈر چیک پوسٹ واہگہ ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سکریننگ کے خصوصی اقدامات کرنا شروع کر دئیے گئے۔
کورونا وائرس کے شبہ میں چائنہ کیمپ ملتان میں موجود 6 چینی افراد سمیت ساتھ کام کرنے والے 9 افراد کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ۔کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر کیے جانیوالے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ خطرناک کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور چین کو انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کی روک تھام کیلئے این ڈی ایم اے کا بڑا اقدام، اسلام آباد، لاہور اورکراچی ایئرپورٹ پر تھرمل اسکینر نصب کرنے کا فیصلہ، جلد تین تھرمل اسکینرز درآمدکئے جائیں گے۔