لاہور ، فیروز والا کے علاقے میں فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 12 افراد جاں بحق
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے فیروزوالا میں امامیہ کالونی کے قریب نجی ڈائننگ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لےلیا۔ آگ لگنے سے 1 خاتون اور 2 بچوں سمیت 12فراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اندر ایک عمارت زمیں بوس ہو گئی جبکہ ایک ملحقہ مکان کی چھت اور دیواریں گرگئیں اور دیگر گھروں میں بھی دراڑیں پڑگئیں۔
حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام ملحقہ گھروں کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔
فیکٹری کی بالائی منزل پر مزدوروں کی رہائش بھی تھی۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پاگیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں سلنڈردھماکے سے آگ لگی۔