Jan 28, 2020 09:28 pm
views : 267
Location : Foreign Office
Islamabad- Shah Mahmood Qureshi leaves for Kenya to attend Engage Africa Conference
اسلام آباد، حکمت عملی تبدیل، وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر کینیا روانہ ہوگئے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2روزہ سرکاری دورے پر کینیا روانہ ہوگئے، کینیا روانگی سے قبل وزیرخارجہ نے دورہ کینیا سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا ایک آزاداورخودمختارخارجہ پالیسی کےلیےمعاشی استحکام لازم ہے، وزارت خارجہ نےمعاشی سفارت کاری کوبطوراصول اپنایا ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ معاشی سفارت کاری کےتحت انگیج افریقہ کانفرنس منعقد کرائی۔ افریقہ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، ماضی میں افریقہ کی طرف وہ توجہ نہیں دے سکے جو دینی چاہئے تھی، حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے افریقہ کی طرف توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا صدر نےانگیج افریقہ کانفرنس کاافتتاح وزیر اعظم نے خطاب کیا۔ حکمت عملی کوآگےبڑھاتےہوئےکینیاروانہ ہورہاہوں، دو روزہ انگیج افریقہ معاشی سفارتکاری کانفرنس میں شرکت کروں گا، عبدالرزاق داؤد کانفرنس کی صدارت کریں گے، 100 کےقریب ہمارےتاجروں کاوفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نےافریقہ کی اہم کاروباری شخصیات کوبھی مدعوکررکھاہے، کوشش ہےتبادلہ خیال کےذریعےافریقہ میں اپنی رسائی کوفروغ دیں، کینیا، افریقہ کا گیٹ وے ہے، اس سےگہرےاور دیرینہ مراسم ہیں۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کینیا کے صدر کنیاٹا اور ان کے وزیر خارجہ سےملاقات کروں گا، کوشش ہوگی کانفرنس سے افریقی ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں، کانفرنس میں افریقی ممالک میں موجود ہمارے سفراء شریک ہورہے ہیں ، امید ہے کانفرنس سے پاکستان کےلیےبہترثمرات سامنے آئیں گے۔