کراچی، رویئے نہ بدلے تو کراچی کے سندھ سے ٹوٹنے کا خطرہ ہے، جسٹس رٹائرڈ وجہیہ الدین
چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا کہ پاکستان کسی قومیت نے نہیں بلکہ برصغیر کے مسلمانوں نے بنایا، جس وقت تحریکِ آزادی کی جدوجہد چل رہی تھی اس وقت مسلمانانِ ہند کی زبان اردو تھی اور ہندوؤں کی زبان ہندی تھی یہی قیامِ پاکستان کی بنیاد تھی۔
جی ایم سید کی 116 ویں سالگرہ پر وکلا برادری سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجہیہ الدین کا مزید کہنا تھا کہ جی ایم سید مسلمانوں اور تحریکِ پاکستان کے لیڈر تھے، قائد اعظم بھی جی ایم سید سے مختلف نہیں، وہ بھی سندھ دھرتی کے بیٹے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا مسئلہ یہ ہے کہ زبان نہ سیکھنے کی وجہ سے دیگر قومیتوں کو اپنایا نہیں جا رہا، 1962 تک اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی تھی کیونکہ کراچی ملک کا دارالحکومت تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو دیگر قومیت کے لوگ بھی سندھی سیکھتے۔