Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 29, 2020 07:54 pm views : 247

Location : Supreme Court

Islamabad- ARU collected information against Justice Isa without lawful authority, argues counsel
  • Urdu

اسلام آباد، جج شیشے کے گھر میں رہتا، اس کا احتساب بھی ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دس رکنی فل کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کی۔ پاکستان بار کونسل کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس کے ذریعے جج کی پراسیکیوشن ہو رہی ہے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے وکیل کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ آپ لکیر عبور نہ کریں، کسی جج کی پراسیکیوشن نہیں ہو رہی، آرٹیکل 299 کے تحت جج جوابدہ ہے، جوڈیشل کونسل کو فیصلہ کرنے دیں، ٹیکس کا مسئلہ ہوا تو کونسل ٹیکس اتھارٹی کو بھیج دے گی، جج کی اہلیہ اور بچوں سے اثاثوں کے بارے میں پوچھے بغیر صدارتی ریفرنس بھیج دیا گیا، جج پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری دلیل یہ ہے کہ ریفرنس سے پہلے اہلیہ اور بچوں سے پوچھا جاتا، اہلیہ اور بچوں کا حق ہے ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے، قانون اجازت دیتا ہے گوشوارے غلط ہوں تو درست کر لیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوتقریر پرعہدے سے ہٹا دیا گیا۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ ریفرنس کے بعد جج پر دھبہ لگ جاتا ہے، ریفرنس بنانے میں احتیاط برتی جانی چاہیے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے بتایا کہ جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ گزشتہ روز ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہوئیں اور اپنا ٹیکس ریکارڈ کراچی سے اسلام آباد منتقلی کا طریقہ معلوم کیا۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سے کہا کہ جج کی اہلیہ الزامات کا جواب دینا چاہتی ہیں تو موقع ملنا چاہیے، جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ کا ایف بی آر کو جواب عدالت میں بھی پیش کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ کیساتھ تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ غیرملکی جائیدادوں پر جواب دینا چاہتی ہیں تو موقع دیا جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل آئندہ سماعت تک ایف بی آر سے تفصیلات لیکر پیش کریں۔
عدالت نے جسٹس فائز عیسی کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Recent News

Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved