Jan 29, 2020 08:24 pm
views : 233
Location : Different Places
Islamabad- IHC seeks reply from Faisal Vawda on plea seeking his disqualification
اسلام آباد، وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نااہلی کیس میں جواب طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت کے حوالے سے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، نامزدگی فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھوڑ کر نامزدگی فارم جمع کرانا تھا، عدالت سے درخواست ہے کہ فیصل واوڈا کو نااہل کیا جائے۔
عدالت نے فیصل واوڈا کو بطور وزیر کام سے فوری روکنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔