Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 29, 2020 09:17 pm views : 237

Location : Domestic place

Lahore- Imran sir you should not take one or two injections,maryam aurangzeb
  • Urdu

لاہور، مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو عقل اوردماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگوانے کا مشورہ

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ  ڈالر 120 سے 160 ہو گیا آپ کو ٹی وی سے پتہ چلا، گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو پتہ بھی نہیں چلا، آپ وزیراعظم ہیں آپ کو کوئی بتائے تو یاد آتا ہے؟، 16 ماہ میں تاریخی 11000 ارب کا قرض لیا اور کہتے ہیں وزرا ’مس گائیڈ‘ کر رہے ہیں؟۔ ایسے بیان دیتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہئیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب ڈاکٹروں کو کہیں آپ کو ایسا ٹیکا لگائیں جو آپ کا دماغ درست کرے، 16 ماہ میں 5.8 فیصد پہ ترقی کرتے ہوئے خوشحال ہنستے بستے ملک کو تباہ و برباد، بھوکا، غریب اور مہنگا ترین کر دیا اور کہتے ہیں وزرا گمراہ کر رہے ہیں؟، 16 ماہ میں روزگار، کاروبار، معیشت، پولیو، ڈینگی، آٹا، چینی، ریلوے، صحت، تعلیم، منصوبہ بندی، گیس بجلی ہر شعبہ تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کابینہ ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے؟‎ عمران صاحب آپ جو باتیں کر رہے ہیں، اس کے بعد آپ کو ایک نہیں دو ٹیکے لگنے چاہئیں۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا پورا پاکستان جانتا ہے کہ آٹے، چینی کے بحران کے ذمہ دارخسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں جنہیں آپ نے مسئلہ حل کرنے کا ذمہ دار بنایا، عمران صاحب کوئی ایسا ٹیکا لگوائیں جو آپ کا دماغ ٹھکانے پر لے آئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تقریب کے دوران کہا تھا کہ 2013 میں ایک حادثے کے دوران زخمی ہونے پر انہیں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر نے ایسا ٹیکا لگایا تھا کہ انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگی تھیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے اجلاس میں معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی اور مجھے اس معاملے پر مس گائیڈ کیا جارہا ہے۔

Recent News

Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved