Jan 29, 2020 09:30 pm
views : 228
Location : Domestic place
Islamabad- Govt approves financial advisers for OGDCL, PPL divestment
اسلام آباد، قرضے اتارنے کیلئے ریاستی اداروں کے حصص بیچنے کی منظوری
نجکاری بورڈ نے خسارے میں چلنے والی سرکاری ملکیتی 27 جائیدادوں کی کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کی بھی منظوری دی اور ان تمام اثاثوں کیلئے 6.7 ارب روپے کی محفوظ قیمت بھی مقرر کردی۔
مالیاتی مشیروں نے صرف ایک جائیداد کی قیمت کا تخمینہ5 ارب روپے لگایا ہے جبکہ باقی 26 اثاثوں کی مالیت 1.7 ارب روپے بتائی گئی ہے۔
پاور پلانٹس کی نیلامی اور دو کمپنیوں کے حصص کی فروخت سے 4 کھرب کے لگ بھگ رقم حاصل ہوگی جس سے بجٹ خسارہ پورا کرنے میں مدد لی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان یہ تمام اثاثے عوامی قرضوں کی ادائیگی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں جن میں 14 ارب روپے یومیہ کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے۔