شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید
http://www.tnnasia.tv
دتہ خیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر یہ کارروائی کی گئی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اورسپاہی اسد خان شامل ہیں۔
ہلاک دہشتگروں کی شناخت نوار عرف کمانڈنٹ، ظفرعرف ڈودا، جمیل عرف ٹیٹک اور میرو کے نام سے ہوئی جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت تا حال نہ ہوسکی، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔