Jan 30, 2020 07:08 pm
views : 215
Location : Different Places
Islamabad- Govt unveils names of 2,037 govt officers benefitted from BISP
اسلام آباد، بینظیرانکم سپورٹ سے رقم حاصل کرنے والے افسران کے نام سامنے آگئے
بی آئی ایس پی فنڈز سے آزاد کشمیر کے گریڈ 17 سے 22 کے 9 افسران نے رقم وصول کی جن میں گریڈ 22 کے ہائیکورٹ کے جسٹس میاں عارف حسین، محکمہ تعلیم کے گریڈ 19 کے افسران محمد شیراز اور محمد سلیم شامل ہیں۔
وظیفہ خوروں میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 18کے محمد افضل اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے گریڈ 18 کے قاضی کبیر احمد، محکمہ تعلیم کے گریڈ 17 کے حکم داد، محکمہ آڈیٹر جنرل کے گریڈ 17 کے افسر محمد مسکین، محکمہ ہائر ایجوکیشن کے گریڈ 17 کے افسرمحمد یوسف اور گریڈ 17 کے ریاض احمد خان شامل ہیں۔ ان تمام افسران کی بیویاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کررہی تھیں۔
بی آئی ایس پی فنڈز کھانے والوں میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ ون سے سولہ کے 93 ملازمین ہیں جن میں گریڈ سولہ کے چار افسران بھی شامل ہیں۔ گریڈ سولہ کے افسران میں عبدالستار،غلام سرور،حاجی ظہیر علی اور جعفر حسین جبکہ گریڈ چودہ کے خدا بخش، بختیار علی اور عبدالحمید شامل ہیں۔
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے وظیفہ خور افسروں کے خلاف مقدمات بنائیں گے۔حکومت نے نظام میں شفافیت لانے کا عزم کیا ہوا ہے۔