Jan 30, 2020 07:59 pm
views : 229
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan reschedules Khunjerab Pass opening in April after China’s Coronavirus outbreak
اسلام آباد،چینی حکام نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ کوششیں کیں،شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چینی کوششوں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی شک نہیں کہ چین اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا، اعلیٰ چینی قیادت وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی نگرانی کر رہی ہے، عالمی برادری نے بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی کوششوں کو سراہا، پاکستان چینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔
علاوہ ازیں ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 179 واں روز ہے، مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بدستور بندش کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت نے کرونا وائرس کے حوالے سے مربوط اقدامات کیے، پاکستانی سفارتخانہ چین میں موجود طلبا سے رابطے میں ہے۔ چین میں مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی ہے، این آئی ایچ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے جبکہ ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطین ریاست پر مبنی پالیسی پر کاربند ہے۔ بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات آتے ہیں۔ اشتعال انگیز بیانات کسی صورت خطے کے لیے بہتر نہیں۔
دوسری جانب چین میں کرونا وائرس کے بعد مختلف ممالک کے شہریوں کی واپسی جاری ہے، پاکستانی شہری چین کے ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے فون نہ اٹھانے اور مدد نہ کرنے کا شکوہ کرتے رہے۔