سرگودھا، موٹر وے پر وین میں آتشزدگی، گیارہ مسافر جاں بحق
مسافر وین فیصل آباد سے 17 سے 18 مسافروں کو لے کر اسلام آباد جا رہی تھی۔
موٹروے بھیرہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث وین الٹ کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث وین میں موجود گیس سلنڈر پھٹ گیا۔
ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے حادثے کا شکار گاڑی کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکال کر بھلوال اور بھیرہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔