Jan 31, 2020 06:21 pm
views : 256
Location : Parliament House
Islamabad- Bilawal again urges MQM-P to ‘rethink’ alliance with PTI
اسلام آباد، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر ایم کیو ایم کو حکومتی اتحاد چھوڑنے کا مشورہ
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو حکومت اتحاد چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی کیلئے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا لہذا ایم کیو ایم اتحاد چھوڑ دے، ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے زیادتی کرنے والوں کا کیوں ساتھ دے رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم آٹا بحران کا سامنا کررہے ہیں، حکومت نے عوام کو مہنگائی کرکے مشکلات میں ڈال دیا ہے، حکومت کو دھاندلی کے ذریعے ہم پر مسلط کیا گیا ہے تاہم پیپلزپارٹی عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے پر متفق ہے۔