Jan 31, 2020 07:10 pm
views : 249
Location : Different Places
Islamabad- People's Party and PML-N disagree on NAB amendments
اسلام آباد، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر ایم کیو ایم کو حکومتی اتحاد چھوڑنے کا مشورہ
پیپلزپارٹی ذرائع کے
مطابق حکومت ہم سے فاروق ایچ نائیک کے سینیٹ کمیٹی سے منظور شدہ مسودہ پر
بات کرے، حکومت اپوزیشن کی تجویز کی گئی نیب ترامیم کا پیر کو جائزہ لیکر
منگل کو جواب دے گی جب کہ نیب ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن کی منگل کو
پارلیمنٹ ہاؤس میں میٹنگ ہوگی۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ 50 کروڑ
روپے یا اس سے کم بدعنوانی کا مقدمہ نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا،
پانچ سو ملین سے کم کا مقدمہ اینٹی کرپشن کو دیکھنا چاہیے اور نیب عدالت کے
پاس ضمانت کا اختیار ہونا چاہیے۔
مجوزہ ترمیم میں مزید کہا گیا ہے ک
ملزم کو تحویل میں لے کر تحقیقات کے طریقہ کو ختم ہونا چاہیے جب کہ نیب
مقدمات کے ذریعہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، ریفرنس دائر ہونے تک نیب
افسران کسی انکوائری کو پبلک نہیں کریں گے جب کہ گرفتاری کے احکامات دینے
کے چیئرمین نیب کے اختیارات ختم کر دیئے جائیں۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا
ہے کہ الزام لگنے پر کسی کو گرفتارنہیں کیا جاسکے گا جب کہ غلط الزام
لگانے یاغلط تفتیش کرنے والا نیب افسر جواب دہ ہوگا۔