Jan 31, 2020 07:25 pm
views : 246
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan suspends flight operations to China amid coronavirus outbreak
کراچی، کرونا وائرس، پاکستان نے چین کیلئے تمام پروازیں معطل کردیں
کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چین میں اس وباء سے اب تک 213 افراد ہلاک جبکہ دس ہزار افراد متاثر ہوگئے ہیں۔