چکری، حکومت کی طرف سے عہدوں کی آفر ہوتی رہتی ہے، چودھری نثار
آبائی
گاؤں چکری حلقہ این اے 59 میں سابق یو سی چیئرمینوں، کونسلروں اور حامیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ پاکستانی عوام کے لئے
اور مشکل ہیں میں صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا رہا ہوں نہ ہی حکومت کا حصہ بن
رہاہوں، جب بھی فیصلہ کیا ضمیر اور خمیر کے مطابق کرونگا۔
انہوں نے کہا
کہ میرے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں
پنجاب اسمبلی کا حصہ بننے لگا ہوں، عمران خان 22 سال کی جہدوجہد کے بعد بر
سراقتدار آئے مگر ناکام رہے، ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں۔