Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 31, 2020 08:55 pm views : 245

Location : Different Places

Islamabad- Opposition wants Pakistani students brought back from Wuhan
  • Urdu

اسلام آباد، خصوصی طیارہ بھیج کر پاکستانی طلبہ کو چین سے واپس لایا جائے، اپوزیشن کا مطالبہ

چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔ ن لیگ کے سینیٹرمشاہد اللہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی مائیں رو رہی ہیں اور ہم خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، ابھی تک اس حوالے سے حکومت نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے، ہم ہر مسئلہ پرجان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ ہم پاکستانیوں کو چین سے واپس نہیں لائیں گے، کرونا وائرس ایک آفت اور وبا ہے جس سے لڑنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مشکل وقت ہے رونے گھبرانے کے بجائے حالات کا مقابلہ کیا جائے، یہ وباء ان شاء اللہ ختم ہوگی، حکومت فوری طور پر معلومات کے لیے مرکز قائم کرے اور حکومت چین میں پھنسے طلباء کو سہولیات دے۔
پی پی پی کے رحمان ملک نے کہا کہ حکومت خصوصی طیارے بھیج کر پاکستانی طلبہ کو فوری طور پر واپس لائے، ان کے آنے سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہو تو ضروری طبی انتظامات کر لیں، طلبہ کو کرونا وائرس کے اسکریننگ ٹیسٹ کے بعدوالدین کے حوالے کیا جائے، کوئی ملک کسی بھی قانون کے تحت اپنے باشندوں کوواپس آنے سے نہیں روک سکتا، حکومت کا پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپس نہ لانے کا فیصلہ افسوس ناک اور ناقابل قبول ہے، دوسرے ممالک بھی اپنے باشندوں کو چین سے واپس لاچکے ہیں۔
پ ی پی پی کی سینیٹرشیری رحمان کا کہنا تھا کہ چین میں پاکستانی سفارت خانے کی ہیلپ لائن کام نہیں کر رہی اور پاکستانی ائیرپورٹس پر کرونا کی تشخیص کے حوالے سے اسکریننگ کام نہیں کر رہے، پاکستانی حکومت کرونا وائرس تشخیص کی کٹ منگوائے اور چین سے اپنے شہریوں کو واپس لائے کیونکہ اپنے شہریوں کا تحفظ آپ کی پہلی ذمہ داری ہوتی ہے۔
بحث کے بعد سینیٹ اجلاس پیر کی شام تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پاکستانیوں کو چین سے واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent News

Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved