Jan 31, 2020 09:13 pm
views : 230
Location : Governor House
Karachi- Canadian High Commissioner Wendy Gilmour met Sindh Governor Imran Ismail
کراچی،پاکستان نژاد شہری کینیڈا کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ،کینیڈین ہائی کمشنر
کینیڈا
کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے کہا کہ پاکستان نژاد شہری کینیڈا کے مختلف
شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں جن کے باعث ترقی میں مدد مل رہی
ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے
گورنرہائوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر کینیڈا
کے اعزازی ڈپٹی ہائی کمشنر بیرام ڈی آواری بھی موجود تھے ۔
ملاقات کے
دوران پاک کینیڈا تعلقات ، باہمی اقتصادی تعاون ، سرمایہ کاری کے مواقعوں
سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل
نے کہا کہ پاک کینیڈا دو طرفہ تعلقات میں وقت گذرنے کے ساتھ مزید استحکام
آرہا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں
اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں وفود کے
تبادلے دوطرفہ مفاد میں اہم ثابت ہوں گے، دو طرفہ تعلقات کے استحکام ،
سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں اضافہ کے لئے کینیڈین ہائی کمیشن اہم کردار
ادا کررہا ہے۔