Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 01, 2020 10:00 am views : 248

Location : Washington

Washington- US recognizes improved security situation in Pakistan's major cities, particularly Islamabad in its latest travel advisory.
  • Urdu

واشنگٹن، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی، امریکا کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
http://www.tnnasia.tv

 امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بزنس اور سیاحت کے لیے صحیح معنوں میں کھلا ہے، برطانیہ اور متعدد دیگر ممالک کے بعد اب امریکا نے بھی پاکستان کے بڑے شہروں خصوصاً اسلام آباد میں بہتر سیکیورٹی صورتحال کو تسلیم کرلیا ہے۔
 اس سے قبل  پاکستان میں امن کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ نے پاکستان کا فیملی اسٹیشن درجہ بحال کیا ہے۔
اسی ضمن میں دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ٹریول ایڈوائزی میں پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کیا گیا ہے، پاکستانی اقدامات کو تسلیم کرتے ہویے حال ہی میں برطانیہ نے بھی پاکستان کے حوالے سے اپنے سفری ہدایت نامے میں تبدیلی کی ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کی صورتحال میں واضح بہتری کے باعث اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے کیوں کہ پاکستان نے ملک بھر میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے انتھک اقدامات کیے ہیں اور یہ قدم صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پرتگال اور ناروے نے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزی بہتر کردی ہے، یورپی ممالک بھی پاکستان کو محفوظ ملک سمجھتے ہیں اور پاکستان کو 2020ء کے لیے سیاحت کا بہترین مقام قرار دیا گیا ہے۔
تاہم یہ بھی پیش نظر رہے کہ 31 جنوری کو امریکی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سفری ہدایت نامے میں اپنے شہریوں کو  بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سابقہ قبائلی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر امریکا نے اپنے شہریوں کو باقی پاکستان کے سفر کے لیے ’ری کنسڈر ٹریول‘ کا درجہ دیا ہے یعنی جو لوگ پاکستان نہیں جارہے تھے وہ اب اس ملک میں جاسکتے ہیں۔

Recent News

Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved