Feb 01, 2020 03:53 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- CM Murad Ali Shah pens another letter to PM Imran for de-seating IG Sindh
کراچی، کلیم امام کو آئی جی کے عہدے سے ہٹایا جائے،وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو ایک اور خط
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کلیم امام کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے، کلیم امام غیرسنجیدہ اور غیرمہذب رویے کے ذریعے صوبائی حکومت کی توہین کررہے ہیں، اب تو موجودہ آئی جی کلیم امام نے کھلے عام سندھ حکومت کا مزاق اُڑانا شروع کردیا ہے، سندھ میں آئی جی پولیس کی تبدیلی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کا آئی جی سے متعلق فیصلہ 1993کےمعاہدے کی خلاف ورزی ہے اور گورنر سندھ کو آئی جی پولیس کے لیے مشاورتی عمل میں شامل کرناغلط ہے، قواعد کی رو سے گورنر کا آئی جی پولیس کی تبدیلی کے لیے کوئی مشاورتی کردار نہیں ہے۔ خط میں بھیجے گئے پانچوں ناموں میں سے کسی ایک کو آئی جی سندھ مقرر کرنے پر اصرار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں آئی جی فوری تبدیل کیے گئے اور سندھ میں آپ کے مشورے پر ہی آئی جی پولیس کی تبدیلی کا عمل شروع کیا لیکن آئی جی پولیس کو ہٹانےکیلئے ٹھوس وجوہات ہونے کے باوجود ایک ماہ سے معاملہ التواء کا شکار ہے۔