Feb 01, 2020 03:58 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Health Declaration Form made compulsory for passengers entering Pakistan
اسلام آباد، کرونا وائرس،
پاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی
قرار
کرونا
وائرس کے پیش نظرپاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع
کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ وزارت صحت کی ہدایت پر ڈیکلریشن فارم میں
نام، پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اور کیا مسافر کی صحت کی
تفصیلات ہوں گی
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ دیکلریشن فارم
میں رابطے کی تفصیلات اورسفرکی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ پاکستان میں داخل
ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہوگا، جہازکا عملہ تمام
مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق کرونا
وائرس کی وبا کے پیشِ نظرکارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو
لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہوگا،بصورت دیگرپاکستان میں
داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈیکلریشن فارم میں نام،
پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اورکیا مسافر کی صحت کی
تفصیلات ہوں گی۔