Feb 01, 2020 04:00 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Shahbaz Sharif has been identified as defaming the opponents with false news, Firdous Aashiq Awan
اسلام آباد، شہبازشریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اورحقیقت کیاہے۔ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز صاحب! میڈیا پراثرانداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے۔ جھوٹی خبروں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے، آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔