Feb 01, 2020 04:08 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan's debt and liabilities increase by Rs11.6 trillion in 15 months
اسلام آباد، حکومت کا 15 ماہ میں قرضوں میں 11 ہزار 610 ارب روپے اضافے کا اعتراف
وزارت
خزانہ کے مطابق قرضوں میں اضافہ یکم جولائی 2018 سے 30 ستمبر 2019 کے دوران
ہوا، قرضے اور واجبات معیشت کے 94 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئے، 15 ماہ میں
حکومتی قرضوں میں 9 ہزار 288 ارب، مقامی حکومتی قرضوں میں 6 ہزار 234 ارب
جبکہ غیر ملکی حکومتی قرضوں میں 2 ہزار 802 ارب روپے اضافہ ہوا۔
وزارت
خزانہ کے مطابق 30 ستمبر 2019 تک قرضوں کا مجموعی بوجھ 41 ہزار 489 ارب
روپے ہو گیا، 30 جون 2018 کو ملک پر قرضوں کا بوجھ 29 ہزار 879 ارب روپے
تھا، 30 ستمبر 2019 تک حکومتی قرضے 34 ہزار 241 ارب روپے ہو گئے، 30 جون
2018 کو حکومتی قرضے 24 ہزار 953 ارب روپے تھے۔