Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 01, 2020 04:09 pm views : 251

Location : Qaddafi Stadium

Lahore- Pakistan announce squad for first Bangladesh Test
  • Urdu

لاہور، بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، چیف سلیکٹر مصباح الحق

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ خواہش ہے پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو بہترین ٹیموں میں شامل ہو۔
لاہور کے قذافی اسٹیٹیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف منتخب کردہ ٹیم دستیاب بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس طرح سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان لڑکوں نے بہترین کارکردگی دکھائی تھی، یقین ہے کہ اب بنگلا دیش کے خلاف بھی یہ ٹیم شاندار پرفارمنس دے گی۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ یقینا اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر کاشف بھٹی اور عثمان شنواری مایوس ہوں گے مگر یقین دلاتے ہیں کہ کاشف بھٹی اور عثمان شنواری، طویل طرز کی کرکٹ میں ہماری مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی کا مکمل حصہ ہیں۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ٹاپ اور مڈل آرڈر میں بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی کثیر تعداد ہونے کے باعث کاشف بھٹی کی جگہ دائیں ہاتھ  کے آف اسپنر بلال آصف کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈ صلاحیت کی بنیاد پر عثمان شنواری پر ترجیح دی گئی ہے، کراچی میں فتح کے بعد وہ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے مگر وکٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری مکمل رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے پاکستان نے 2019 کا فاتحانہ اختتام کیا جب کہ 2020 کی پہلی سیریز میں بھی پاکستان نے بنگلا دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دی، امید ہیں کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم،  بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز بھی فتح سے ہوگا۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ ان کا ہدف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہے، خواہش ہے پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو بہترین ٹیموں میں شامل ہو۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 3 فروری کو راولپنڈی روانہ ہوگی جہاں قومی اسکواڈ ٹریننگ کا آغاز 4  فروری کو کرے گا۔

Recent News

Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved