Feb 01, 2020 04:12 pm
views : 233
Location : KPT Sports Ground
Karachi- Private Board organizes Sports gala at KPT Ground
کراچی، نجی بورڈ کی جانب سے اسپورٹس گالا کا انعقاد
اسپورٹس
گالا میں ریس مقابلوں کے علاوہ طلباء وطالبات کی جانب سے ٹیبلوز بھی پیش
کئے گئے جبکہ اسپورٹس گالا میں مختلف فن کابھی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع
پر مہمان خصوصی یونس خان کا کہنا تھا کہ بہت اچھا لگا کہ چودہ اگست اور
تئیس مارچ کے بعد ہمیں ایسا لگا کہ پاکستان کا آج بہت بڑا دن ہے، میں
انتظامیہ کو بہت مبارکباد دیتا ہوں یہ بہت اچھا پروگرام ہے۔مجھے یہاں آکر
بہت اچھا لگا، میں آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کو مکمل سپورٹ کروں گا۔
نجی
بورڈ کے چیئرمین آصف فینسی کا کہنا تھا کہ ہم بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ
کھیلوں کی تمام سرگرمیاں اسکول کے بچوں کیلئے منعقد کرواتے ہیں جس میں
طلباء وطالبات نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیں میں حصہ لیتے ہیں بلکہ وہ اس میں
نمایاں کارکردگی دکھانے کے بعد پہلی پوزیشن بھی حاصل کرتے ہیں۔
خاتون
معلمہ مس نسیم کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ بچوں کی نشونما کیلئے بہت اچھا ہے
اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنے چاہئیں، سپر اسٹار یونس خان کی طرح ان بچوں میں
سے بھی سپر اسٹار نکلیں گے۔
تقریب کے اختتام پر فن کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔