Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 02, 2020 03:43 pm views : 227

Location : Philadelphia

Philadelphia- US travel advisory admit Pakistan’s improved security situation: Asad majeed
  • Urdu

امریکہ،امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے،اسد مجید

 امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر فلاڈلفیا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم  اپنا  کے اجلاس سے خطاب کیا۔ پاکستانی سفیر نے پاک امریکا تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر شرکا کو بریف کیا۔
اسد مجید نے وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ شرکا کو پاکستانی معیشت اور سلامتی کی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا  کی خدمات کو سراہتے ہیں، امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک نے بھی سفری پالیسی پر نظر ثانی کی، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔
اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت نے کشمیریوں کو قیدی بنا رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔
اس سے قبل ایک موقع پر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہے، امریکی صدر بھی اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیئے۔

Recent News

Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved