Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 02, 2020 04:34 pm views : 225

Location : Domestic place

Karachi- Ready to cooperate for Karachi Circular Railways, says Sheikh Rasheed
  • Urdu

کراچی،ریلوے کی زمین سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مجھے ایم کیوایم کا نہیں معلوم، میں تو سپریم کورٹ کے حکم پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملنے کراچی آیا ہوں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے لیےوقت لیا ہے، کے سی آر کے لیے 38 کینال زمین خالی کر والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمین سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی میں ریلوے کی جتنی اہم زمینیں ہیں انہیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں گائڈ لائنز دی ہیں، ہم سے بزنس پلان مانگا ہے، کراچی ریلوے کی شہہ رگ ہے، اسے نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریلوے کے اسکول اور اسپتال پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر چلائیں گے، تیز گام حادثے میں پہلے سلنڈر پھٹے یا پہلے شارٹ سرکٹ ہوا، اس بات کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے خسارے میں 4 ارب روپے کم کیے، آئندہ 6 ارب کریں گے، زندگی میں پہلی بار وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملنے جا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ پہلے مکمل ہو گا یا کراچی سرکلر ریلوے کا، یہ ابھی نہیں بتا سکتا، ڈیم فنڈ کے لیے 100 میں سے ایک روپیہ رکھا ہے، اس سے کوئی قیامت نہیں آ جاتی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ذریعے ریلوے کی چار اہم پراپرٹیاں واپس لیں گے، انگریز ایسا ٹریک بچھا کر گیا ہے جس پر کوئی قبضہ نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے میڈیا سے گفتگو میں کورونا وائرس کو پاکستانی معیشت کے لیے بھی بڑا امتحان قرار دیا۔

Recent News

Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved