Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 02, 2020 06:53 pm views : 243

Location : Domestic place

Sialkot- No space in hearts of masses for those who rejected constitution, Firdous
  • Urdu

سیالکوٹ،پلیٹ لیٹس کی بنیاد پر عدالتوں سے ریلیف لینے والے اپ ڈیٹ نہیں دے رہے،فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے لندن میں عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ پلیٹ لیٹس کی بنیاد پر عدالتوں سے ریلیف لینے والے اپ ڈیٹ نہیں دے رہے۔ بھائی کی تیمار داری کیلئے جانے والا سازشوں میں مصروف ہے۔ میڈیکل رپورٹ وقت پر جمع نہ کرائی تو حکومت عدالت جائے گی۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیماری اقتدار کے جانے سے جڑی ہوئی ہے۔ بیماری کو فرار کا ذریعہ بنایا گیا۔ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اگر ڈیڈ لائن کے مطابق رپورٹ جمع نہ کرائی تو میڈیکل بورڈ کی تجاویز کی روشنی میں حکومت عدالت میں آپ کی ساری کارستانیاں لے کر جائے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک بیمار علاج کے لیے اور ساتھ ایک سہولت کار گیا۔ شہباز شریف پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ وہ نت نئے ہیٹ پہن کر روز سیاسی اداکاری کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گندم سمگلنگ میں ملوث افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عوام دشمن مافیا سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ حکومت کی پالیسیوں کا محور غریب عوام کی فلاح وبہبود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پانچ فیصد اشرافیہ نے پورے ملک کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔ ماضی کے حکمرانوں نےپاکستان کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے سیاست کی۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کا نظریہ پرانے سیاستدانوں سے منفرد ہے۔ وہ اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کی فکر کر رہے ہیں اور خود مختار ادارے چاہتے ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی ملک میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کے سچے سپاہی ہیں۔

Recent News

Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved