کراچی، جناح ہسپتال میں کرونا وائرس کے حوالے سے آئسولیشن وارڈ قائم
کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 361 تک جاپہنچی ہے، جس کے بعد کراچی کے جناح ہسپتال میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آنسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر اسد اللہ خان نے بتایا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے جناح ہسپتال کے آنسولیشن وارڈ میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ سب سے پہلے ہم نے رسپانس ٹیم کا انتظام یقینی بنایا ہے۔ رسپانس ٹیم میں تمام متعلقہ لوگ شامل ہیں جن میں لیب انچار، ریڈیولوجی کے افراد اور انتظامیہ کے لوگ ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ٹیم بیس افرادپر مشتمل ہے۔ اگر کوئی مریض آتا ہے تو اس کا ہم نے کیا کرنا ہے اور ہماری کیا ذمہ داری ہوگی اس کیلئے ہم نے مکمل مشق کرلی ہے۔
ڈاکٹر اسد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تھوڑی بہت مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے ہم نے ورلڈ ییلتھ آرگنائزیشن سے بات کرلی ہے۔