Feb 03, 2020 10:45 pm
views : 259
Location : Different Places
Karachi- Pakistan’s inflation rate jumps to record 14.6pc, highest in 12 years
اسلام آباد، اسٹیٹ بینک کے منافع میں ایک سال میں 95 فیصد کمی
سال 19۔2018 میں اسٹیٹ بینک کے منافع کا ہدف 280 ارب روپے تھاجو 12 ارب 50 کروڑ روپے رہا۔ 18۔2017 ء میں 233 ارب روپے منافع تھا۔گزشتہ 5 برسوں تک اسٹیٹ بینک کا نان ٹیکس آمدن میں حصہ اوسط 30 فیصد رہا جبکہ مالی سال 2014 ء تا 2018 ء کے دوران سٹیٹ بینک کا منافع نان ٹیکس ریونیو کا اہم ذریعہ رہا۔
ایک سال میں نان ٹیکس آمدن ہدف کے مقابلے میں 408 ارب روپے کم رہی۔ 19۔2018 ء میں نان ٹیکس آمدن کا ہدف 772 ارب روپے تھاجبکہ نان ٹیکس آمدن کا حجم 364 ارب روپے رہا۔سرکاری اداروں کی شرح سود کی آمدن 123 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 36 ارب روپے رہی۔پی ٹی اے کی نان ٹیکس آمدن 20 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 18 ارب 20 کروڑ روپے رہی جبکہ 19۔2018 ء میں تیل اور گیس کی رائلٹی کی نان ٹیکس آمدن 88 ارب روپے رہی۔