Feb 04, 2020 10:13 pm
views : 217
Location : Pakistan House
Karachi- Chairman Psp Mustafa Kamal Criticises Pti Govt
کراچی، حکومت کے غرور نے ماضی کا تکبر توڑ دیا، مصطفیٰ کمال
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ کراچی سے کھلواڑ کر رہے ہیں، کام کرنے کیلئے راتوں کو جاگنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نا اہل ہے، ان میں مسائل کو سمجھنے کی اہلیت اور صلاحیت ہی نہیں، حل تو دور کی بات ہے۔
سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ وزراء جو گل کِھلا رہے ہیں وہ سونے پہ سہاگہ ہے، ایک وزیر آئے تھے کراچی کی صفائی مہم چلانے وہ وزیر سمجھے تھے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کچرا صاف ہوجائے گا، ایسا لگ رہا تھا کہ دو ڈھائی ہزار ٹوئٹ سے کراچی کا کچرا صاف ہو جائے گا۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کی خاموشی کے باعث ہو رہا ہے، آج لاڑکانہ، کشمیر، گلگت بلتستان میں لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی لاڑکانہ میں عظیم الشان جلسہ کر کے آئی ہے، آج سے 2 دن پہلے لندن میں ہم نے دوسرا آفس کھولا ہے، لوگ دوسری جماعتیں چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہوتے جا رہے ہیں۔