Feb 04, 2020 10:16 pm
views : 223
Location : Domestic place
Islamabad- Pakistan's deficit under microscope as IMF review begins
اسلام آباد، آئی ایم ایف وفد کیساتھ مذاکرات کا پہلا دور
ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا
جائے گا کہ 5238 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل نہیں ہو سکتا، 4800 ارب سے
زیادہ ٹیکس ہدف حاصل نہیں کر سکتے۔
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ایف بی آر
حکام ٹیکنیکل مذاکرات بھی کریں گے، وفد کو ممبر پالیسی ایف بی آر حامد عتیق
سرور بریفنگ بھی دیں گے۔
مذاکرات میں گزشتہ سہ ماہی کے ریونیو اہداف
اور محاصل کا جائزہ لیا جائیگا، نان ٹیکس آمدنی پر بات چیت ہو گی، ریونیو
شارٹ فال پورا کرنے کیلئے درآمدی اشیاء سستی کرنے کی تجاویز بھی زیرغور آئے
گی جبکہ درآمدات بڑھا کر ڈیوٹی وصولی سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی
تجویز زیرغور آنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا ریونیو اہداف میں کمی کی درخواست پر تبادلہ خیال بھی ہو گا، ایف بی آر ریونیو اہداف میں 350 ارب روپے کی کمی چاہتا ہے۔