Feb 04, 2020 10:12 pm
views : 223
Location : Domestic place
Islamabad- ECC approves Rs700 million as initial paid up capital to register Postal Life Insurance Company
اسلام آباد، ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر مؤخر کردیا
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جلدی بازی میں نہیں کریں گے، قیمتوں میں تجاویز کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کی تجاویز دی جائیں۔
دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی اور وزارت اطلاعات کو اپنے وسائل سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔