Feb 05, 2020 07:22 pm
views : 259
Location : Punjab Assembly
Lahore- Speaker Punjab Assembly points to Hamza Shahbaz as Chairman of PAC One
لاہور،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو پی اے سی ون کا چیئرمین بنانے کا عندیہ دے دیا
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین حمزہ شہباز کو بنوانے کے معاملے میں مسلم لیگ ن اور ق لیگ میں برف پگھلنا شروع ہوگئی۔ معاملہ حل ہوتے ہی ن لیگی اراکین قائمہ کمیٹیوں سے اپنے استعفے واپس لے لیں گے۔
اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی تو معاملات کے حل کیلئے راضی ہیں مگر پس پردہ پی ٹی آئی حمزہ کو چیئرمین بنانے پر راضی نہیں حالانکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ ہمارا حق تھا کیونکہ اسمبلی کی روایت ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے۔