Feb 05, 2020 09:42 pm
views : 232
Location : Different Cities
Karachi- Nation to observe Kashmir Solidarity Day today
اسلام آباد، پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور کئی ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے رواں سال یوم یکجہتی کشمیر معمول سے ہٹ کر منایا جارہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا گیا ہے۔
پاکستان میں آج عام تعطیل ہے اور دن 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی تقاریب کے ذریعے کشمیریوں سے بھرپوریکجہتی کر رہے ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت شہر شہر ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں اسکولوں کے بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مظاہرین بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں بھرپورنعرے بازی کر رہے ہیں۔
نعرہ تکبیر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضا گونج رہی ہے۔ مظاہرین نے مودی کے پتلے اور تصاویر بھی نذر آتش کیں۔ شرکاء نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک کے سوئے ضمیروں کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔