واشنگٹن، ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کے مقدمے میں تمام الزامات سے بری
http://www.tnnasia.tv
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک اختتام پذیرہوگئی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سینیٹ نے دونوں الزامات، اختیارات کے غلط استعمال اورکانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےسے بری کردیا جس کے بعد ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک اختتام پذیرہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طاقت کے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام کی حمایت میں 48 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ پڑے جبکہ ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزام کی حمایت میں 47 جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔
اس سے قبل دو امریکی صدوراینڈریوجانسن اوربل کلنٹن کو بھی مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب مواخذے کی ناکامی پر ٹرمپنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مواخذے کے خلاف اس فتح پر کل بیان جاری کروں گا۔