Feb 07, 2020 11:00 am
views : 261
Location : Different Places
Lahore- Corona Virus has been detected in four passengers arriving at Lahore Airport from Abu dhabi by private airline.
لاہور، نجی ایئرلائن سے لاہور لینڈ کرنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص
http://www.tnnasia.tv
ابوظہبی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پر اترنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے۔
مسافروں میں دو چینی اور دو پاکستانی طالب علم شامل ہیں، فیڈرل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی ایم ایچ لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے مسافروں کی چیکنگ کی گئی جس کے بعد چاروں مسافروں کو سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ابوظہبی سے اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 سے لاہور پہنچنے والے مسافروں میں دوران چیکنگ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، مسافروں میں چینی شہری نئے وانگ ، ہیو لیٹونگ اور پاکستانی طالب علم حارث ستار اور وقار یاسین شامل ہیں۔