Feb 07, 2020 02:15 pm
views : 257
Location : National Assembly
Islamabad-National Assembly approves resolution of death sentence for perpetrators of child abuse and Murder,Fawad Chuadhry Strongly condemn
اسلام آباد، بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور
http://www.tnnasia.tv
قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کی گئی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے قوانین کے مطابق سرعام پھانسی نہیں دی جاسکتی اور سزائیں بڑھانے سے جرائم کم نہیں ہوتے۔
وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی جماعت کی جانب سے پیش کی گئی بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کوسرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑسکتے جب کہ یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
وفاقی وزیربرائے انسانیت شیریں مزاری کا اس متعلق کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں سرعام پھانسی سے متعلق پاس ہونے والی قرار داد پارٹی کی حدود سے باہر تھی، اس قرارداد کوحکومتی سرپرستی حاصل نہیں تھی بلکہ یہ ایک انفرادی عمل تھا، ہم میں سے بہت سے افراد نے اسکی مخالفت کی ہے تاہم میں میٹنگ میں ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی نہیں جا سکی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔