Feb 07, 2020 08:55 pm
views : 241
Location : NED University
Karachi- PSL 2020: Younis Khan wants Lahore Qalandars to win maiden title
کراچی، خواہش ہے اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل لاہور قلندرز جیتے، یونس خان
این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل فائیو میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں، لیگ کا پہلی بار مکمل طور پر پرپاکستان میں منعقد ہونا خوش آئند ہے، سب ٹیمیں بھرپور محنت کر رہی ہیں لیکن میری ذاتی طور پر خواہش ہے کہ لاہور قلندر ٹائٹل جیتے۔
یونس خان نے پی سی بی کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پی سی بی کو معلوم نہیں کہ اسے کیا کرنا ہے، انڈر19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست افسوسناک ہے، میرے خیال میں حریف ٹیم نے پاکستان کے خلاف بھرپور اعتماد اور میچورکھیل کا مظاہرہ کیا۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل ہی نہیں، بھرپور زندگی بھی سکھانے کی ضرورت ہے، بھارت کی کامیابی کی وجہ اس کے کھلاڑیوں کا اعتماد تھا، ہمارے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ بیرون ملک دورے کرانے کا اہتمام کیا جائے اور ان کے مقابلے براہ راست نشر کیے جائیں۔