Feb 08, 2020 02:03 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Islamabad- Recruitment of 1257 new posts allowed in FIA
اسلام آباد، ایف آئی اے کیلئے 1257 نئی اسامیوں پر بھرتی کی اجازت
ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ 22 جنوری کو بھرتیوں پر پابندی کے حکم نامہ میں نرمی کیلئے خط لکھا تھا۔ ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور 7 ڈائریکٹرز کی اسامیوں پر بھی بھرتی ہوگی۔
اس کے علاوہ جن اسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے ان میں 97 انسپکٹر، 121 سب انسپکٹر، 252 اے ایس آئی، 159 ہیڈ کانسٹیبل اور 373 کانسٹیبل شامل ہیں۔
وزارت خزانہ نے بھرتیوں کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بھرتیوں کا تمام عمل بجٹ سے قبل مکمل کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان اسامیوں کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ سابق حکومت نے 2013 میں ایف آئی اے میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔