Feb 08, 2020 02:04 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Karachi- Anti-Polio Campaign to be starts from February 10
کراچی، 10 فروری سے انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان
ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق کراچی میں انسدادِ پولیو مہم 10 فروری سے 17 فروری تک کراچی کے 6 اضلاع میں جاری رہے گی، مہم کے تحت کراچی کے پانچ سال سے کم عمر 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 13000 سے زائد کارکنان اور سپروائزر حصہ لیں گے اور 5000 پولیس اہلکار ان پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرینگے جو گھر گھر جاکر اسکولوں کے بچوں کو زندگی بچانے والی ویکسین فراہم کریں گی۔
حکومت کا مقصد 2019 میں پولیو کے لئے ایک مشکل سال کے بعد جون 2020 تک لگاتار مہمات کا آغاز کرنا ہے، ای او سی نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں، شہر بھر میں 30 سے زائد اسپتال ، 60 پیڈیاٹرک کلینک اور ای پی آئی سینٹر پولیو ویکسین کا انتظام بھی کریں گے۔
انسداد پولیو سیل کے ترجمان کے مطابق آنے والی مہمات کے انعقاد کے لیے بھی پوری طرح پرعزم ہیں تاہم سندھ بھر میں حفاظتی ٹیکوں کی معمول کی کوریج میں اضافے کے لیے بھی اقدام کیے جارہے ہیں۔