Feb 08, 2020 02:06 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Karachi- In-house change could be beginning of major step forward, Fazlur Rehman
کراچی، ان ہاؤس تبدیلی بھی بڑی تبدیلی کی ابتدا ہو سکتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحٰمن کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز نے یہاں (پاکستان) خاموش رہنا ہے تو والد نواز شریف کی خدمت کرنے میں بہتری ہے۔ میں نے شاہراہ دستور میں کہا تھا نواز شریف آپ جیل میں رہیں ہم آپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے کشمیر کو مودی کی بربریت کے حوالے کیا ہے۔ کشمیر کی صورتحال پر ریاست کیا کر رہی ہے ، کشمیر کا سودا ہوا ہے۔ ہمارے حکمرانوں کی ناکام حکمت عملی کی وجہ سے مودی حکومت نے دن دیہاڑے مقبوضہ وادی پر ڈاکہ ڈالا۔ ہم نے پورے ملک میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں سے ملک کی جان چھڑائی جائے۔ فیصلہ کیا ہے کہ غریب آدمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عام آدمی کے کرب کو دور کرنے کے حوالے سے بھی مایوسی ہے۔ عام آدمی مایوسی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ دال سبزیاں تک لوگ خریدنے کی حالت میں نہیں ہے۔ کوئی بچوں کے لئے گرم کپڑے، راشن، بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہا۔ آج دیہاتوں میں، محلوں میں، عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے اور نہ ہی ورلڈ بینک نے مدد کی جبکہ ایف اے ٹی ایف کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے، اس وقت ہر شخص کو فکر لاحق ہے کہ اس ملک کو کیسے بچائے، معیشت گر جائے تو ریاست اپنا وجود کھو جاتی ہے۔ دنیا میں ریاست کی بقا کا دارومدار معاشی قوت پر ہوتا ہے۔ تباہی کی طرف ملک کی رفتار تھم ہی نہیں رہی۔ معاشی لحاظ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے۔