Feb 08, 2020 02:07 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Lahore- Shehbaz Sharif to dispel Fazlur Rehman's reservations upon return, Sanaullah
لاہور، مسلم لیگ ن کسی عبوری سیٹ اپ کا حصہ نہیں بنے گی، رانا ثناءاللہ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت کی امانت اوردیانت پرکوئی شبہ نہیں، عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے، خصوصی عدالت کا المیہ ہے ایک خط پرجج تبدیل ہوجاتا ہے، یہ انصاف کے حصول کی جنگ ہے جوبھرپورطریقے سے لڑوں گا۔ درخواست ضمانت سننے والے جج کا واٹس ایپ پرتبادلہ کیا گیا، اتنی نفرتیں پیدا کررہے ہیں جس کا ازالہ سالوں میں نہیں ہوسکے گا، ویڈیوکومنظرعام پرلایا جائے یا معافی مانگیں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی صورت عبوری سیٹ اپ کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں، ہم صرف نئے انتخابات چاہتے ہیں، حکومت کو آج ہر گھر اور گلی میں گالیاں پڑ رہی ہیں، اتحادی جب تک ان کی کشتی پر رہیں گے وہ بھی ڈوب جائیں گے، جتنی جلدی چھلانگ لگادیں اتنا اچھا ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجود صورتحال کا حل مڈ ٹرم الیکشن میں ہی ہے، ان کوبھاگنے نہیں دیں گے ہرمرحلے پران کا پردہ فاش کریں گے، مریم نوازپربے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، حکومت نے غیر قانونی طورپرمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، مریم نواز کا نوازشریف کے پاس ہونا ان کا حق ہے جب کہ مریم نواز کو روکنا ظلم وزیادتی اوربدترین سیاسی انتقام ہے۔ حکومت کسی کے نقل وحمل پرپابندی نہیں لگا سکتی۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میاں شہبازشریف واپس آرہے ہیں، آل پارٹی کانفرنس بلائیں گے، مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، انہیں منائیں گے، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھک کرمارچ اوراحتجاج کا لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں۔