Feb 08, 2020 02:07 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Lahore- New bench formed to hear Maryam Nawaz's pleas on passport return, ECL
لاہور، بیرون ملک جانے کی اجازت، مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کیلئے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دے دیا، نیا بینچ 10 فرور ی سے کارروائی کا آغاز کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس طارق سلیم شیخ ہوں گے۔
اس سے پہلے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی تھی لیکن درخواستوں پر کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔ مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ کی واپسی کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں، نیب ان درخواستوں کی پہلے ہی مخالفت کر چکا ہے۔
علی باقر نجفی نے مریم نواز کی درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی تھی لیکن بینچ تحلیل ہونے پر یہ درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل ہو گئیں۔ اب دوبارہ جسٹس علی باقر نجفی مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔